بیلاری میں عیسائیوں کا پرامن مظاہرہ

گلبرگہ /29 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوپل، بلاری اور رائچور کی مسیحی برادریوں کے ہزاروں افراد نے آج یہاں ریاست کرناٹک میں مسیحی برادری ،خواتین اور گرجا گھروں پر کیے جارہے مسلسل حملوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس تک ایک پرامن مارچ کیا۔اس مارچ کا انعقاد یونائیٹیڈ کرسچئین فورم نے کیا تھا۔اس کی قیادرت بلاری کے بشپ ہنری ڈیسوزا نے کی ہیریالی موتی سرکل سے شروع ہوئی اور دعائیہ اجتماع سے اس کا آغاز ہوا ۔اس موقع پر ایک یادداشت ڈپٹی کمشنر کے توسط سے صدر کو دی گئی جس میں حالیہ دنوں میں کرناٹک کے علاوہ ملک بھر میں کرسچئین برادریوں اور گرجا گھروں پر ہوئے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ملک میں مسیحی اقلیتوں کی جان و مال اور ان کی مذہبی آزادی کے حق کو یقینی بنایا جائے۔