بیف کی غیر قانونی تجارت میں ملوث بی جے پی کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ

میرٹھ:بجرنگ دل کے کارکنوں نے بی جے پی کارکن پر گوشت کی غیرقانونی تجارت میں ملوث کاالزام عائد کرتے ہوئے مارپیٹ کی ۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیاجب جئے بھیم نگر علاقے میں کرکٹ بیاٹ تیار کرنے والی ایک کمپنی میں گوشت کی غیر قانونی طریقے سے کی جارہی پیاکنگ کی مقام لوگوں کی اطلاع پر بجرنگ دل کے کارکنوں نے مذکورہ مقام پر دھاوا کیا

۔مذکورہ واقعہ کو خفیہ رکھنے کی ہدایت پر بجرنگ دل کارکنوں نے اس کی شکایت پولیس میں نہیں کی مگر یونٹ کے مالک راہول راگھو اور انوج چودھری کو پکڑ کر 40کنٹل سرخ گوشت ضبط کرلیا۔

اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔بجرنگ دل کے اسٹیٹ کنونیر نے دی ہندو سے کہاکہ’’ جب ہم نے یونٹ پردھاوا بولا ‘ ہم دو افراد کو پکڑنے میں کامیاب رہے ۔ بعد ازاں جب راہول ٹھاکر وہا ں پہنچا ‘ اس نے مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس سے واقف نہیں ۔

مگر جب ہم نے اس کے فون کی جانچ کی ‘ تو ہمیں پتہ چلاکہ یونٹ پر دھاوے سے قبل ادھے گھنٹے کے دوران اس نے مذکورہ دونوں ملزمین سے متعدد مرتبہ فون پر بات کی ہے۔

اس کے بعد وہ غیرقانونی تنصیبات کا ذمہ دار پولیس کو ٹھرانے لگا‘‘۔دائیں بازو تنظیم کے کارکنوں گوشت کی غیرقانونی تجارت میں ملوث ہونے کے شبہ پر ٹھاکراور س کے ساتھی کو بے رحمی سے زدکوب کیا۔

جھگڑے کے دوران یونٹ کا مالک پولیس کے ہاتھوں سے بچ کر بھاگنے میں کامیاب اوراب وہ فرارہے۔ٹھاکرے تیز دھار ہتھیار سے مارپیٹ کے سب زخمی ہوگیا او رعلاج کے لئے اسے گورنمنٹ میڈیکل کاجل اسپتال میں شریک کرایا گیا ہے۔

انچار ج ایس ایس پی سہادیونے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کی اور کہاکہ بی جے پی ورکر کی شکایت کرنے پر ہم بجرنگ دل کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کریں گے