اوٹکور /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم پی ایچ ایس پورلہ خورد ( اوٹنور منڈل ) کے صدر معلمہ ناہیدہ فاطمہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ملنے پر اسکول چیرمین چاند پاشاہ نے بھرپور مبارکباد دی اور ان کی دیرینہ خدمات کو سراہایا ۔ سیدہ ناظمہ سلطانہ نے کہا کہ ہمارے مدرسہ کیلئے یہ بات باعث فخر ہے کہ ہم بچوں کے مستقبل کو درخشاں کریں اور مزید ترقی ملنے کی دعاء کی ۔ اس موقع پر جناب ہدایت اللہ حسینی ، فرحت بیگم ، حافظ بیگم ، سیدہ حجتہ النصرت ، ریحانہ بیگم ، سمیہ بیگم ، عرشیہ زینت ، شاہانہ بانو اور دیگر نے مبارکبادیوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے صدر معلمہ ناہیدہ فاطمہ کے خدمات کو سراہا ہے ۔