بیسن کی برفی

اجزا: بیسن ایک کپ ، الائچی پاوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ  ۔ گبھی آدھا کپ کھوپرا ، دو کپ ، دودھ ایک کپ اخروٹ حسب منشاء چینی دو کپ ۔
ترکیب : ایک پین میں بیسن چینی کھوپرا اور دودھ ملاکر دھیمی آنچ پر بھونیں ۔ جب دیکھیں کہ چینی پگھلنے لگے تو اس میں گھی شامل کریں اور برابر چمچہ چلاتی رہیں ۔ تقریباً دس منٹ تک مزید بھونیں ۔ پھر اس میں الائچی ، پاوڈر اور ایک چٹکی زردے کا رنگ بھی شامل کردیں ۔ جب آمیزہ یک جان ہوجائے اور خوب ابلنے لگے تو ایک ٹرے کو چکنا کرکے اس میں منتقل کردیں ۔ اب چمچے کی مدد سے ٹرے میں پھیلا کر ایک جیسا کرلیں ۔ قدرے ٹھنڈا ہونے پر ٹکڑے کاٹیں اور جب پوری طرح ٹھنڈا ہوجائے تو مزیدار بیسن کی برفی کے ٹکڑے نکال کر سرو کریں ۔
٭٭٭٭٭