بیرکور۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے ایس ای جناب عبدالمجید خان قادری کے بموجب گزشتہ ایک ہفتہ قبل موضع بومنداپلی بودھن میں وٹھل ریڈی کے مکان میں پیش آئے سرقہ کی واردات میںملوث اس موضع کے دو چوروں راجو 25 سال اور سینو 22 سال کو بیر کور پولیس نے حراست میں لے کر ان کے پاس سے آصف سابع دور کے 600 چاندی کے مسروقہ سکے اور ایک تولہ سونا برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق وٹھل ریڈی کے مقفل مکان میں آہنی سلاخ اور سبل کی مدد سے گھر کا تالا اور تجوری توڑ کر سارقوں نے سرقہ کی واردات انجام دی تھی۔ پولیس کے بموجب آج سارقوں کی نشاندہی پر ایک خشک تالاب میں مدفن مذکورہ اشیاء کو پولیس نے برآمد کرکے برآمد شدہ مال اور سارقوں کو بانسواڑہ منصف مجسٹریٹ کی قیام گاہ پہنچ کر مال اور سارقوں کو پیش کیا۔