بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دینے والا شخص گرفتار

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز) بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دینے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق یہ دو ٹراویل ایجنٹ 55 سالہ اے راجو ساکن بوڈاپل اور 45 سالہ نارائنا ساکن جگتیال کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ اس ٹولی کا ایک اور رکن سرینواس ریڈی مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ان افراد نے ٹراویل بزنس کے نام پر بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دیا اور تقریباً 30 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کی ۔ تقریباً 8 بے روزگار نوجوانوں کو جگتیال ضلع سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان سے 30 لاکھ روپئے وصول کئے گئے اور اس ٹولی نے اس رقم کو اپنے نجی مصروفیات کے استعمال میں لایا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 2 لاکھ روپئے نقد رقم اور موبائل فون کو ضبط کرلیا ۔ پولیس اس ٹولی کے مفرور شخص کی گرفتاری میں مصروف ہے ۔