جڑچرلہ۔19نومبر ( ذریعہ فیاکس) تلنگانہ پی سی سی مسٹر پنالہ لکشمیا نے جڑچرلہ حلقہ اسمبلی مرجل منڈل میں کانگریس پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا افتتاح کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے بیروزگار نوجوانوںکو کافی پریشان کررہے ہیں ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے سی آر اقتدار پر آتے ہی سب کچھ بھول بیٹھے ہیں ‘ صرف حکومت تشہیر کیلئے ڈی ایس سی کے تقررات کاجھوٹا اعلان کرتے ہوئے وقت گذاری کام کررہے ہیں ‘ گذشتہ کانگریس حکومت میں اندراماں اسکیم کے تحت غریب و نادر عوام کو مکانات تعمیر کی گئی لیکن تلنگانہ چیف منسٹر نے بی سی آئی ڈی کے تحت تحقیقات کروانا مناسب بات نہیں ہے ۔ انہوں نے ٹیآر ایس حکومت کی جانب سے 65سال عمر کے افراد کو وظائف مقرر کئے گئے یہ بات بالکل غلط ہے‘ 60سال عمر کے افراد کو وظیفہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ تلنگانہ صدر پی سی سی پنالہ لکشمیا نے جڑچرلہ حلقہ مڑجل منڈل میں کانگریس پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کرتے ہوئے عوام کو کانگریس رکنیت سازی سے استفادہ کی اپیل کی ہے ۔ اس موقع پر ڈی کے ارونا سابق وزیر ڈاکٹر چناریڈی ‘ ملو روی رکن اسمبلی عبید اللہ کوتوال صدر ضلع کانگریس محبوب نگر ‘ الحاج محمد غوث ربانی سابق صدر وقف بورڈ کمیٹی محبوب نگر ‘ نندی ورگوڑ ‘ سید منہاج الدین ‘ نبیتا نندم ‘ شیام سندر‘ جی رینوکا ‘سید اقبال تروپتی ریڈی ‘ سائیلو ‘ غوث ‘ شنکر سوامی اشوک کمار ملک ارجن ‘ بال ریڈی دیگر موجود تھے ۔