حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکامی اور مالی پریشانیوں کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 24 سالہ سامبا شیوا راؤ نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جوبلی ہلز پولیس ذرائع کے مطابق سامبا شیوا راؤ جو بے روزگار تھا رحمت نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ ملازمت کی تلاش میں تھا تاہم اس کو ملازمت نہیں مل رہی تھی اور وہ شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
پٹریاں عبور کرنے کے دوران سافٹ ویر انجنئیر ہلاک
حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریل کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران مشتبہ طور پر ایک سافٹ ویر انجینئیر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 31 سالہ کے کرشنا موہن پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کرشنا موہن پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا ۔ ہائی ٹے سٹی علاقہ میں واقع ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ۔ موہن کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی میں رہتا تھا اور ایلور ضلع مغربی گوداوری کا متوطن تھا ۔ وہ کل حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔