بیروزگاری سے پریشان شخص کی خودکشی

حیدرآباد 30 جون (سیاست نیوز) بے روزگاری سے پریشان ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ محمد غوث نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ غوث جو پیشہ سے ڈرائیور تھا پہاڑی شریف علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ کئی دنوں سے وہ خالی تھا ۔ غوث کو کام نہیں مل رہا تھا اور مالی طور پر وہ پریشان ہوگیا تھا جس نے بے روزگاری سے تنگ آکر کل رات اپنے مکان میں پھانسی لے لی ۔ پہاڑی شریف پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔