بیدر /30 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 5 جنوری کو منعقد ہونے والے مرکزی میلاد کمیٹی بیدر کا آٹھواں سالانہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے تاریخی مدرسہ محمود گاروان کے احاطہ میں عظیم الشان جلسہ جشن میلادالنبی ﷺ کے پوسٹرس کی رسم اجراء عمل میں آئی ۔رسم اجراء کے موقع پر مفتی سید سراج الدین نظامی کامل الفقہ و الحدیث ناظم مدرسہ جامعہ روضتہ البنات بیدر ، مولانا خواجہ معین الدین نظامی ناظم معھد انوار القرآن بیدر ، مولانا محمد فیاض الدین نظامی صدر مدرس مدرستہ الاسلامیہ لالہدایہ و نائب قاضی بیدر ، جناب شاہ سجاد محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت داداپیر و صدر مرکزی میلاد کمیٹی بیدر ، شاہ سعود قادری سکریٹری مرکزی میلاد کمیٹی بیدر اور سید عبدالرحمن نظامی منتظم روضہ مشن اسکول بیدر کے علاوہ معززین موجود تھے ۔ اس موقع پر موجود اخباری نمائندوں کو جناب شاہ مسعود قادری معتمد کمیٹی نے بتایا کہ مرکزی میلاد کمیٹی ضلع بیدر کے زیر اہتمام 5 جنویر بروز منگل بعد نماز عشاء بمقام روبرو تاریخی مسجد و مدرسہ محمود گاوان کو منعقد ہونے والے جلسہ جشن عیدمیلادالنبیﷺ میں ہندوستان کے ممتاز عالم دین ، خطیب شعلہ بیان تاْ الاسلامشبلی دوراں حضرت علامہ مولانا الشاہ سید محمد ابوبکر شبلی اشرف اشرفی الجیلانی فاضل جامعہ اشرفیہ نواسہ شیخ الاسلام حضور مدنی میاں کچھوچھ شریف نے جلسہ میں شرکت کریں گے ۔ جناب شاہ سجاد محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت دادا پیر و صدر مرکزی میلاد کمیٹی بیدر نے بتایا کہ جلسہ کی ابتدائی تیاریاں اور مولانا کے والہانہ استقبال کے تیاریوں کا باقعدہ طور پر آغاز ہوچکا ہے ۔ انہوں نے عہدیداران اراکین استقبالیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جلسہ اور مولانا کے استقبال کیلئے آج ہی سے اپنے آپ کو وقف کردیں ۔