بیدر میں 11 نئی گرام پنچایتوں کی تشکیل کا فیصلہ

بیدر /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع بیدر میں 11نئی گرام پنچایتیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گرام پنچایتیوں کو تقسم کرکے نئی گرام پنچایتیں بنائی گئی ہیں۔ بیدرضلع حدود میں نئی گرام پنچایتیں تشکیل دے کر آرڈیننس19جنوری 2015کو کرناٹک گزٹ میں شائع کیا گیا تھا جس کے بعد اعتراضات اور شکایت قبول کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ آرڈیننس ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنر آفس ،تحصیل آفس اور تعلقہ پنچایت ایگزیکیٹیو آفیسر کے آفسوں اور ضلع کے تمام گرام پنچایت آفسو ں میں شائع کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے اعتراض داخل کرنے کے خواہشمند 19جنوری تک تحریری طور پر اعتراج ڈپٹی کمشنر آفس میں داخل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس مدت میں قبول کئے گئے اعتراضات اور یادداشت کا قواعد کے مطابق جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر بید رکے گرام پنچایتوں کے مرکزی مقام اور نئی گرام پنچایتوں کو تشکیل دے کر 4فروری کو قطعی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ عوام اس نوٹیفکیشن کی اجرائی کے 30دن کے اندر کرناٹک پنچایت راج قانون کے مطابق گلبرگہ علاقائی کمشنر آفس میں رٹ داخل کرسکتے ہیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر نے ایک پریس نوٹ میں بتائی ۔نوٹیفکیشن میں درج گرام پنچایتوں میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی ہو۔ سابق کی طرح مذکورہ گرام پنچایتوں کے مرکزی مقام اور ان کے حدود کو جوں کا توں برقرار رکھا گیا ہے۔ بید رتعلقہ میں چامبول، جمکوڑ، برور، سریمنڈل، اللہ پور، ہکرانہ،اوراد تعلقہ میں چکلی (جے) جوجنا،نندی ناگور اور اوجنی،ہمناآباد تعلقہ میں شیڈول ،جلسنگی،بسواکلیان، تعلقہ میں کلکھورا، ایکلورا، راجیشور، چکن گاؤں ، ہمنت واڑی ، بھالکی تعلقہ میں وروٹی ، کرب ،کھلیگی ،داڑ گی ، متکٹی ،شیرینی ، میتھی ، ملیگندہ ،لکھن گاؤں ،الوائی ،توگاؤں ،(اچی )نٹور، بالور، ہلبرگہ، جانتی ،اینکورہ، لنجواڑ، اٹرگا، بیری(کے) اور کوسم کوگرام پنچایت کا مرکزی مقام قرار دے کر ارڈی نینس جاری کیا گیا ہے۔