بیدر۔ یکم اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری ذرائع کے بموجب کرناٹک شہری آبی سربراہی اور نالیاں بورڈ اور بیدر مجلس بلدیہ بیدر کے تحت پینے کے پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بیدر شہر کے قدیم علاقہ کے وارڈنمبر ایک سے 14وارڈوں کے لئے فوری طورپراقدام کرتے ہوئے پینے کے پانی کی سربراہی کویقین بنانے کے لئے ٹینکوں سے پانی سربراہ کیاجارہاہے جس کے لئے Sintexپانی کی ٹنکیاں اور مائیکرو واٹرسپلائی سسٹم کے تحت پینے کا پانی سربراہ ہوگا۔ اور اسکے لئے افسران اور ان کے ماتحتین نامزد کئے گئے ہیں ۔ وارڈ نمبر 1, 2اور 3کے لئے کرشنامورتی مجلس بلدیہ کے مائیکرو مہم کے افسر ہیں جن کا نمبر ہے7829153703ان کی معاونت کے لئے جناب امجد 8105013082، حمید خان 8970446160، پر کال کرسکتے ہیں ۔ وارڈنمبر4,5اور 6کے لئے جنجے راؤ کرنجی کو انچارج شپ دی گئی ہے جن سے رابطہ 9449521676اور ان کے معاونین میں جناب مبین 9739748052 ، محبوب صاحب 9908492319اور جگناتھ 7259854546، وارڈ نمبر7,8اور 9کے لئے بلدیہ کے پریم ساگر کو انچارج بنایاگیاہے جن سے رابطہ 9448043356پر کرسکتے ہیں ان کی معاونت کیلئے اقبال قادری 9164876664، لالپا 9008457269اور ناگراج 9241123357کریں گے۔ وارڈ نمبر10,11اور 12کے لئے کرناٹک شہری آبی سربراہی کے اروند کو انچار ج بنایاگیاہے جن کا نمبر9611666183ہے۔ ان کی معاونت جناب خلیل 8095011297، پنڈلک 8971626691اور شیوراج 9141654757کریں گے۔ وارڈ نمبر13اور14کے انچارج جعفر حسین ہوں گے۔ ان کانمبر9448434807ہے۔ ان کی معاونت بسواراج پاٹل 9448568110 ، نصیب خان 8722560564کریں گے۔ ان تمام کاتقررہونے کی اطلاع بلدیہ کمشنر جگدیش کے نائیک نے ایک سرکاری پریس نوٹ میں دی ہے۔ وارڈ نمبر ایک تا14کی عوام کو چاہیے کہ وہ پانی کے ٹینکرس کے لئے مذکورہ نمبرات پر فون کرکے پینے کا صاف وشفاف پانی حاصل کرلیں۔