بیدر میں فٹبال ٹورنمنٹ کا آغاز

بیدر۔/19نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دسواںحضرت سید جمال بہادر سہ روزہ اوپن ٹو آل فٹبال ٹورنمنٹ کا آغاز ہوگیا۔ پہلے دن بیدر شہر کے نہرو اسٹیڈیم میں آج شارجہ فٹبال کلب اور فٹبال اکیڈیمی بیدر کے درمیان پہلا میچ کھیلا گیا۔ جس میں شارجہ کلب نے کامیابی حاصل کی اوردوسرا میچ این ایف سی اورنگ آباد اور بارکس حیدرآباد کے درمیان کھیلاگیا جس میں اورنگ آباد یو این ایف سی نے فتح حاصل کی۔ حیدرآباد کی مزید دو ٹیموں بیلگام، بمبئی اور اورنگ آباد کی ٹیمیں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گی۔ ٹورنمنٹ میں تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹرا اور ملک کی دیگر ریاستوں سے فٹبال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فائل مقابلہ کی فاتح ٹیم کو نقد 50ہزار روپئے ٹرافی دی جائے گی۔ جبکہ رنر ٹیم کو نقد 26ہزار روپئے اور ٹرافی دی جائے گی۔ اسی طرح تیسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو 10ہزار نقد اور ٹرافی دی جائے گی۔ ہر میچ کے بہتر کھلاڑی کو ٹرافی اور ٹورنمنٹ کے سب سے بہتر کھلاڑی کو ٹرافی دی جائے گی۔ آج درگاہ حضرت سید جمال بہار ؒ سے ایک عظیم الشان اسپورٹس مشعل جلوس کا جمعیت القریش بیدر کی جانب سے اہتمام کیا گیا۔ اس مشعل جلوس میں ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی 18ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مشعل ریالی درگاہ حضرت ممدوح سے ہوتے ہوئے کلثوم گلی، چوبارہ، گاوان چوک، شاہ گنج اور امبیڈکر سرکل سے ہوتے ہوئے نہرو اسٹیڈیم پہنچی جہاں تمام کھلاڑیوں کا شائقین فٹبال نے والہانہ استقبال کیا۔

کتھلا پور میں صفائی پروگرام
کتھلا پور ۔ /19نومبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملاپور منڈل کے موگلی پیٹ رتنا پور گاؤں میں بروز منگل عوامی نمائندوں، عہدیداروں، طلباء و طالبات نے سوچھ بھارت پروگرام منعقد کیا۔ اس موقع پر گاؤں میں سڑکوں پر موجود کچرے کو دور کیا گیا اور سڑکوں کی صفائی کی گئی۔ اس پروگرام میں سرپنچ جناب وی ملو، گونڈا سجتا زیڈ پی ٹی سی ممبرس، دیوامتماں، ایم پی ڈی او سنتوش کمار، ڈپٹی تحصیلدار پرشوتم راؤ، ڈاکٹرس سری ہری، آنگن واڑی آشا کارکن، عہدیداروں نے حصہ لیا۔