بیدر۔8؍جون۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔جناب شفیق احمد کلیم، محمد اسمٰعیل ذبیح کے بموجب ایچ اے کے میموریل چیاریٹیبل ٹرسٹ بیدرو انجمن ترقی اُردو ہند بیدر ک زیر اہتمام مورخہ 10جون بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء بمقام رحمت فنکشن ہال نزد قدیم سرکاری دواخانہ آعظم گنج روڈ بیدر میں جلسہ اعتراف خدمات و بین الریاستی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ جلسہ صدارت جناب سید شاہ نور الحق قادری سابق صدر اُردو اکیڈیمی آندھر اپردیش فرمائیں گے۔جب کہ مشاعرہ کی صدارت ماہر تعلیم جناب نثار احمد کلیم ؔ صدر انجمن ترقی اُردو ہند بیدر کریں گے۔ جناب صلاح الدین نئیر ؔ مدیر اعلیٰ خوشبو کا سفر حیدرآباد ، جناب الحاج محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ سابق رکن اسمبلی ، مسرور عابدی ، قیصررحمن ؔ سئینر صحافی ، شاہ سعید الحسن قادری ایڈیٹر روز نامہ ادبی عکاس ،سید عبدالماجد شمیم ایڈوکیٹ صدر انجمن خدام الحجاج ، محمد فراست علی ایڈوکیٹ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریںگے۔اس موقع پر بیدر میں اُردو زبان اوادب کا تحفظ و ترویج کیلئے جن معززین نے کام کیا ہے اُن کی خدمات کا اعتراف کیا جاکر توصیفی سند تفویض کی جائیگی ۔ مشاعرے میں صلاح الدین نئیر ؔ، بصیر افضل ، مسرور عابدی ،اکرم نقاشؔ، جمیل نظام آبادی ، سیف الدین سیف غوریؔ، ڈاکٹر نوید جلیل ؔ، شکیل ظہیرآبادیؔ ، ڈاکٹر زبیر قمر ؔ، ڈاکٹر مقبول احمد مقبول ؔ،شاہ انورؔ، سید قاسم انجنئیر دیگلور،عشرت جہاں ؔ بیجاپور ، کے علاوہ میزبان شعراء باسط خاں صوفیؔ، مقصود علی مقصودؔ، ریحانہ بیگم ریحانہؔ، شائد منورؔ، اور دیگر شعراء اپنا کلام سنائیں گے۔جناب محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ ، جناب صلاحالدین نیر ‘محمد باسط خان صوفی ‘سید عبدلماجد شمیم ایڈوکیٹ، قیصررحمنؔ ،مرزا محمود علی بیگ چشتی نظامی، ڈاکٹر عبدالقدیرسکریٹری شاہین ادارہ جات، محب کوثرؔ گلبرگہ، ریحانہ بیگم ریحانہؔ، محمد فراست علی ایڈوکیٹ،سید منصور احمد قادری اور محمد ابراہیم سابق رکن بلدیہ کو اعتراف خدمات و تہنیت اور توصیفی سند تفویض کی جائے گی۔مشاعرہو تہنیتی جلسہ کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔