بیدر۔گلبرگہ ریلوے لائن کی آئندہ سال تکمیل

بیدر۔20اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے پی کے سری واستو نے بیدر گلبرگہ ریلوے لائن کے زیر تکمیل کاموں کا معائنہ کیا ۔ سلطان پور ‘ مارکٹی کے درمیان چالیس کلومیٹر ریلوے لائن کی تکمیل کیلئے ریلوے نے آئندہ سال مکمل کرلینے کا تہہ کرچکا ہے ۔جنرل منیجر نے کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد سابق مرکزی ریلوے ملک ارجن کھرگے سے ملاقات کر کے ان سے تبادلہ خیال کیا جنہوں نے اپنے دور اقتدار میںمذکورہ ریلوے لائن کے لئے مرکزی سالانہ بجٹ میں خصوصی رقم منظور کی تھی ۔ بیدراور گلبرگہ کے 107کلومیٹر ریلوے لائن کیلئے 844 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ سری واستو نے زیرتکمیل کاموں کا معائنہ کے دوران عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ چالیس کلومیٹر ریلوے لائن کے کام کو اپنے ٹارگٹ کے لحاظ سے پورا کرلیں اور بتایا گیا کہ 60لاکھ کیوبک میٹر کا کام پوراکرلیا گیا ہے جبکہ چھوٹے بریجس کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔ 80لاکھ کیوبک میٹر کے کام میں سے 45 لاکھ کیوبک میٹر زمیمنی کام ڈسمبر تک پورا کرلیا جائے گا ۔ چالیس کلومیٹر ریلوے لائن کو اپنے مقررہ وقت میں پورا کرنے کیلئے ریلوے پوری طرح سے مستعد ہوچکی ہے اور وقت مقررہ یعنی آئندہ سال مارچ تک بیدر۔گلبرگہ ریلوے لائن سرویس کیلئے دستیاب رہے گی ۔ جنرل منیجر نے مارگٹی ٹینول کا بھی معائنہ کیا جہاں پر 80 کلومیٹر تک کا کام جاری ہے ۔ انہوں نے بینی توراندی کے بریجس کا بھی معائنہ کیا ۔ بیدر گلبرگہ ریلوے لائن کا آدھا حصہ یعنی ہمنا آباد تک ریلوے لائن تیار ہوچکی ہے جس پر ٹرین کی آزمائشی مرحلے بھی طئے ہوچکے ہیں ۔