بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے مکانوں کی نشاندہی

منچریال۔29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں انفرادی بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے جملہ 3092 مکانات کی نشاندہی کی گئی ۔ اس خصوص میںریاستی حکومت 8ہزار روپئے اور مرکزی حکومت کے 4ہزار روپئے ‘ اسطرح فی مکان 12000ہزار روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ اس خصوص میں اجوالہ ادارہ جس کا تعلق دہلی سے کمیونٹی بیت الخلائؤں کی تعمیر حوالے کی گئی ہے ۔ ضلع پریشد اسکول بس اسٹانڈ کے قریب اور ترکاری مارکٹ گرلز اسکول کے بازو کمیونسٹی بیت الخلاء تعمیر کئے جائیں گے ۔ انفرادی بیت الخلاؤں کیلئے جگہ 32وارڈز میں فی وارڈ کونسلر کو 100درخواست فارمس حوالے کئے جائیں گے ۔ کونسلرز مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے درخواست فارم حوالے کریں گے ۔ اس پروگرام سے عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے ۔