بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے موثر اقدامات

نظام آباد میں سوچھ بھارت پروگرام سے ضلع کلکٹر کا خطاب
نظا م آباد :23؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سوچھ بھارت کے تحت نظام آباد میں ایک سال کے دوران کھلے عام رفع حاجت کو خیر آباد کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے کیا۔ انہو ںنے آج ضلع پریشد چیرمین دفعدار راجو کے ہمراہ مقامی سرکاری دواخانہ، میڈیکل کالج میں سوچھ بھارت پروگرام کو انجام دیا اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ سوچھ بھارت کے تحت کاماریڈی حلقہ کے لنگو پلی، ماچہ ریڈی منڈل کے منتھنی دیون پلی، تاڑوائی منڈل کے برہما جی واڑی میں دیہات کے تمام خاندان بیت الخلائوں کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے کھلے عام مقامات پر ضرورت سے فارغ کو خیر آباد کیا اور دیہات میں کہی پر بھی کھلے عام مقامات ضرورت سے فارغ ہونے نہیں دیا جارہا ہے لہذا ایک سال کے اندر ضلع کے تمام ہر خاندان کی جانب سے بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے ترغیب دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیںاور ضلع کو(Open Defecation Free )کی حیثیت سے انجام دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ضلع کلکٹر اور چیرمین ضلع پریشد، مئیر آکولہ سجاتا، ڈی ایم اینڈ ایچ او بسویشوری، پرنسپل میڈیکل کالج جی جیا بائی و دیگر افراد نے دواخانہ اور میڈیکل کالج کے احاطہ میں صفائی کے کام انجام دیتے ہوئے کچرے کی نکاسی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہریتا ہرم کے تحت ضلع میں 3.50 کروڑ پودوں کی افزائش کی جائے گی اور اس کا آغاز 3؍ جولائی سے شروع کیا جارہا ہے اس کیلئے دیہی سطح پر نرسیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور دیہاتوں میں شجرکاری کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور پروگرام کو تحریک کی طرح انجام دینے اورپودوں کی افزائش اور اس کی دیکھ بھال کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیںریاست اور ضلع کو ماحولیات سے پاک و صاف رکھیں تاکہ آنے والے دنوں میں ماحولیات پر قابو پایا جاسکے۔ ضلع کلکٹرنے بتایا کہ ضلع میڈیکل کالج اور گورنمنٹ ہاسپٹل میں 10 ہزار پودوں کی افزائش کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔