کلواکرتی ۔ 7 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی سبھاش نگر کا رہنے والا ایک نوجوان محمد غوث 30 سالہ نے باؤلی میں کود کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کل صبح بانال باؤلی میں ایک شخص کی نعش تیرتی ہوئی کچھ لوگوں نے دیکھ کر اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے پہنچ کر نعش کو باہر نکال کر تحقیقات کی تو اس کی شناخت محمد غوث سبھاش نگرکی حیثیت سے معلوم ہوئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکی ہے۔ پولیس نے بعد پنچنامہ کے نعش کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا جہاں بعد پوسٹ مارٹم کے نعش ان کے ورثہ کے حوالے کی گئی جن کی آج بعد نماز ظہر کلواکرتی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی جبکہ خودکشی کی وجہ بہن بھائی کا جھگڑا بتایا جارہا ہے جس کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں مل پائی اور نہ پولیس نے وجہ بتائی اور کہا کہ کیس بک کیا جاکر تحقیقات کی اطلاع دی۔