بہن سے بحث و تکرار کے بعد لڑکی کی خود کشی

حیدرآباد /26 مئی ( سیاست نیوز ) لنگر حوض کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ فاطمہ جو احمد کالونی لنگر حوض علاقہ کے ساکن ابرار علی کی بیٹی تھی 9 ویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات اس لڑکی نے اپنی بہن سے بحث و تکرار کے بعد انتہائی اقدام کرلیا جس کو فوری قریبی علاقہ کے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران لڑکی فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔