بہنوں کی شادی میں مالی رکاوٹ سے ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) بہنوں کی شادی میں مالی رکاوٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 25 سالہ ویرایا جو پیشہ سے بلدیہ میں مزدور تھا ۔ مہدی پٹنم کے علاقہ گڈی ملکاپور کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کے والدین نہیں تھے جوان بہنوں کے ہمراہ رہتا تھا اور ان کی پرورش کی ذمہ داری اس پر ہی تھی اور بہنوں کی شادی ویریا کیلئے اہم مسئلہ تھا ۔ شادی میں مالی پریشانی کی روکاٹ سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے عمدہ نگر اور تماپور کے درمیان ریلوے لائین پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔