اوبیر کے یہ سرویس پہلے سے کچھ ممالک بشمول آسڑیلیا اور ساوتھ افریقہ میں جاری ہے
نئی دہلی۔ٹیکسی سروس فراہم کرنے والے اوبیر کمپنی بہت جلد ایک نیا فیچر لانچ کرنے جارہی ہے جس میں ٹیکسی ڈرائیور او رکسٹمر آپس میں اپنے موبائیل فون نمبر دیکھے بغیر اس کی ایپ کے ذریعہ بات کریں گے۔
جمعرات کے روز رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے اوبیر انڈیا او رساوتھ ایشیا صدر پردیب پرمیشوران نے کہاکہ’’ اب ہندوستان میں بھی اوبیر ایسی تکنیک بہت جلد پیش کرنے جارہا ہے جس کے ذریعہ گاہک ڈرائیور کا نمبر نہیں دیکھ سکیں اور ٹھیک اسی طرح ڈرائیور بھی گاہک کا نمبر نہیں دیکھ سکیں گے۔
بہت جلد اس کی شروعات انڈیا میں بھی ہوجائے گی۔اوبیر کے یہ سرویس پہلے سے کچھ ممالک بشمول آسڑیلیا اور ساوتھ افریقہ میں جاری ہے۔ اوبیر انڈیا کے چیف کا کہنا ہے کہ کمپنی ملک کے مزید شہروں میں بھی اپنے پیر پھیلانے کی تیاری کررہی ہے۔
پرمیشواران نے کہاکہ’’ ہمیں اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہم ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں سے ہمیں پتہ کام کرنے کا بہتر طریقہ معلوم ہے جس کے ذریعہ ہمیں توسیع کا حوصلہ مل رہا ہے۔
کوئی مخصوص شہروں کے نام تو میں اعلان نہیں کررہاہوں مگر یہ ضرور ہے کہ ہم اپنے پیر مزید شہروں تک پھیلانے کی تیاری کررہے ہیں‘‘۔
فی الحال اوبیر 31شہروں میں ہے جبکہ اس کو مقابلہ دینے والی کمپنی اولا 110شہروں میں اپنے خدمات دے رہی ہے۔پرمیشوران نے کہاکہ ہندوستان کم کاریوں میں سواری کے لئے کار کے لئے ایک وسیع وعریض مارکٹ ہے۔
انہوں نے کہاکہ اوبیر پلیٹ فام پر سواریوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے اور یہا ں پر بڑی مارکٹ ہے جس کام کیاجاسکتا ہے