بہتر منصوبہ بندی سے ہریتا ہارم پروگرام کو کامیاب بنانا ضروری

جڑچرلہ میں شجر کاری پروگرام سے ریاستی وزیر لکشما ریڈی کا خطاب
جڑچرلہ /5 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ ضلع پریشد ہائی اسکول میں آج دوپہر ہریتا ہارم پروگرام کا افتتاح وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ بعد ازاں انھوں نے ڈگری کالج میں پودوں کو اپنے ہاتھوں سے لگایا۔ اس موقع پر انھوں نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج تلنگانہ حکومت کی جانب سے یہ پروگرام جاری ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ نے آج دوپہر تین بجے ضلع رنگاریڈی میں اس پروگرام کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسکولس، کالجس، تحصیل آفس، سرکاری دفاتر کے علاوہ محلہ جات میں بھی عوام اور سیاسی قائدین اس مہم میں خصوصی دلچسپی لے کر پودے لگائیں۔ انھوں نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی جڑچرلہ میں پانچ کروڑ 60 لاکھ پودے لگانے کے لئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں، جب کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عوامی دلچسپی بے حد ضروری ہے۔ یہ پروگرام 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپال پربھاکر، مقامی زیڈ پی ٹی سی جیہ پردہ، ایم پی پی شنکر نائک، ضلع ٹی آر ایس صدر بی شیوا کمار، میونسپل کمشنر وینکٹ رامنا، وجے کمار، رام موہن، محمد یوسف، چاند خان، معاون رکن امتیاز خان، سید مسیح الدین، حفیظ، محمد علی دانش، بادے پلی رجت بابو، انا شنکر گولڈ، مقامی تحصیلدار، قیصر علی، ایم پی ڈی او مونی کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔