کریم نگر میں عہدیداران کے اجلاس سے ضلع کلکٹر نیتو پرساد کا خطاب
کریمنگر ۔ /2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری بہبودی اسکیمات کی عمل آوری میں بینکرس کے تعاون کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں عہدیداران و بینکرس کی کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا حکومت ایس سی ، بی سی ، میناریٹی کارپوریشن کے ذریعہ غریب عوام کو مالی امداد کے ضمن میں سبسیڈی قرضہ جات فراہم کررہے ہیں ۔ اس کے ضمن میں مختلف بینکوں کو نشانہ دیا گیا ۔ نشانہ کے مطابق بینکرس کو اقدامات کرنے ہدایت کی ۔ اہل مستحقین کے انتخاب کیلئے متعلقہ عہدیداران کے ساتھ جوائنٹ ویریفیکیشنکیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اس کے لئے بینکرس بھی اپنے نمائندوں کو بھیجیں ۔ ریونیو ، میونسپال ، بینک کا عملہ ایک ٹیم کی حیثیت سے مقامی سطح کی جانچ کیلئے جائیں ۔ مختلف زمروں کے تحت بینکرس یونٹ کی تعداد کو نشانہ کی حیثیت سے طئے کرتے ہوئے کچھ بینکس تعاون نہیں کررہے ہیں ۔ مقامی سطح کے عہدیداران سے شکایتیں موصول ہورہی ہیں ۔ اس پر بینک عہدیداران کارروائی کریں ، ماہ مارچ آغاز ہوچکا ہے ، وقت کی کمی ہے ۔ اس ماہ کے آخر تک نشانہ کے حصول کیلئے اقدامات کریں ۔ عہدیداران ہم آہنگی سے کام کریں ۔ مستحقین کے انتخاب میں غلطیاں نہ کریں ۔ مستحقین کا انتخاب کرنے کلکٹر نے ہدایت کی ۔ اس اجلاس میں کریمنگر میونسپل کمشنر کرشنا بھاسکر ، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ، ناگیندرا ، ایل ڈی ایم چودھری ، ای ڈی ایس سی کارپوریشن بیجوبیا ، ای ڈی میناریٹی کارپوریشن محمد عبدالحمید ، ای ڈی بی سی کارپوریشن اندرا ، ڈی ایم ڈبلیو او محمد علی ، ڈی ٹی ڈبلیو او ایریا ، اے ڈی معذورین بہبود نلینی ، بینکرس و دیگر نے شرکت کی ۔