سرینگر 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج کہا ہیکہ بہار کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت شکست فاش سے دوچار ہوجائے گی جس کا حشر دہلی اسمبلی انتخابات سے بھی بد تر ہوگا ۔ کانگریس کے قومی ترجمان کے افضل نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں نریندر مودی کو ایک اور شکست اٹھانی پڑے گی جو کہ دہلی سے بھی ابتر ہوگی اور بہار میں بی جے پی ہر گز کامیاب نہیں ہوسکتی انہوں نے یہ نشاندہی کی کہ جو بھی پارٹی مرکز میں برسر اقتدار ہوتی ہے اسے تیسرے محاز کے ہاتھوں ہنریمت اٹھانی پڑتی ہے اور بتایا کہ بہار میں 1977‘1989 اور 1996 میں جب تیسرا محاز اقتدار میں آیا اس وقت مرکز میں حکمران جماعت کو اقتدار سے بیدخل ہونا پڑا جس سے کانگریسی بھی مستثنی نہیں ہے ۔ جناب افضَ نے کہا کہ کانگریس نے بہار میں ما قابل انتخابات اس کو ہنوز قطعیت نہیں دی ہے جہاں پر جاریہ سال کے اواخر میں انتخابات منعقد ہونے والے تھے۔