نئی دہلی 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اور جنتادل (یو) ، آر جے ڈی و کانگریس پر مشتمل عظیم سیکولر اتحاد کے درمیان بہار اسمبلی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ دو ٹیلی ویژن چیانلس کی جانب سے جاری کردہ اوپینین پول میں یہ بات بتائی گئی۔ انڈیا ٹی وی ۔ سی ووٹر اوپنین پول سروے کے مطابق این ڈی اے کو 109 تا 125 نشستوں پر کامیابی ملے گی جبکہ سیکولر اتحاد کو 243 رکنی اسمبلی میں 104 تا 120 نشستیں حاصل ہوں گی۔ ٹائمس ناؤ ۔ سی ووٹر اوپینین پول میں این ڈی اے کو 117 اور عظیم اتحاد کو 112 نشستوں پر کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان صرف ایک فیصد ووٹ کا فرق ہے ۔