نئی دہلی ۔ /7 جون ( سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو امکان ہے کہ کل صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے اور بہار انتخابات کے لئے اتحاد کے سلسلے میں تبادلہ خیال ہوگا ۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی اس ضمن میں راہول گاندھی سے مشاورت کے دوسرے دن لالو پرساد نے سونیا گاندھی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی سمجھا جاتا ہے کہ ریاست میں وسیع تر اتحاد کے حق میں ہے اور انہوں نے نتیش کمار کو اس تعلق سے پارٹی موقف کے بارے میں واقف کرایا ہے ۔