پٹنہ 8جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی میں آج دوسرے دن بھی شور و غل کے مناظر نظر آئے جہاں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان مختلف مسائل پر ایوان کے وسط میں پہنچ گئے جس کے بعد اسپیکر کو ایوان کی کارروائی کی درمیانی وقفہ تک ملتوی کرنی پڑی ۔ جے ڈی (یو) ، آر جے ڈی کانگریس اور بی جے پی ارکان کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان کے وسط میں پہنچ گئے ۔ حکمراں جے ڈی (یو) آر جے ڈی، اور کانگریس ارکان بی جے پی لیڈر دھانکر کے ہریانہ کے دولہے، بہار کی دلہنیں ریمارکس کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جبکہ بی جے پی ایم ایل ایز ریاست کے سابق وزیراعلی نتیش کمار کے دور حکومت میں مبینہ میڈیسن اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کررہے تھے تمام ارکان پلے کارڈس تھامے حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔