بہار اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شکست قبول

پٹنہ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی کی 10 نشستوں کیلئے ضمنی انتخابات میں عوامی فیصلہ قبول کرتے ہوئے جس میں بی جے پی کو صرف 4 اور ’’عظیم سیکولر اتحاد‘‘ کو 6 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ سشیل کمار مودی نے کہا کہ پارٹی نتائج کا جائزہ لے گی اور آئندہ سال اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی کوششوں کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ قبول کرتے ہیں، تاہم نریندر مودی اپنی حریف جماعتوں آر جے ڈی، جے ڈی یو اور کانگریس کے مظاہرہ کی پرواہ کئے بغیر کہہ رہے تھے کہ جاریہ سال دونوں فریقین کے درمیان فیصلہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوک سبھا انتخابات جیت چکے ہیں۔ اسمبلی ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے چکے ہیں جس میں کامیابی تقریباً مساوی ہے۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر ان کی قیادت میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ این ڈی اے 2009ء کے عام انتخابات میں 32 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ 18 اسمبلی ضمنی انتخابات میں سے 13 پر ناکام رہ چکی ہے ۔سشیل کمار مودی نے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ آخری کامیابی ہماری ہو۔ وہ آئندہ سال مقرر بہار اسمبلی انتخابات کا حوالہ دے رہے تھے۔ بی جے پی زیرقیادت اتحاد عظیم سیکولر اتحاد سے ضمنی انتخابات میں بہت پیچھے ہے۔