بھینسہ پولیس کو پٹرولنگ موٹر سیکلوں کی فراہمی : ڈی ایس پی

بھینسہ 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں جرم اور حادثات پر کنٹرول کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت محکمہ پولیس سے تعاون کرتے ہوئے بنیادی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ جس سے ریاست میں جرائم و حادثات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بھینسہ ڈی ایس پی اے راملو نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس کو پٹرولنگ کیلئے موٹر سیکل فراہم کئے گئے ہیں جس سے پٹرولنگ میں پولیس عہدیداروں کو سہولت ہوگی۔ اسی طرز پر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع عادل آباد ترون جوشی نے بھینسہ ڈیویژن کے لئے 12 موٹر سیکل فراہم کئے۔ جس کو بھینسہ ڈی ایس پی آفس ڈیویژن کے تمام پولیس عہدیداروں کے ہمراہ بھینسہ ڈی ایس پی اے راملو نے ان موٹر سیکلوں کو منظر عام پر لایا۔ اس موقع پر بھینسہ رورل سرکل انسپکٹر کے ونود ، مدہول سرکل انسپکٹر جادھو گنپت کے علاوہ بھینسہ، بھینسہ رورل،ڈ مدہول، تانور، کوبیر، لوکیشورم، کنٹالہ اور باسر کے سب انسپکٹران موجود تھے۔