بھینسہ۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھینسہ شہر میں روڈ سیفٹی ویک کے پیش نظر محکمہ پولیس کی جانب سے ہیلمٹ شعور بیداری کیلئے موٹر سیکل ریالی کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی قیادت بھینسہ ڈی ایس پی اندے راملو نے کی ۔ بھینسہ پولیس کی جانب سے دو علحدہ ریالیاں نکالی گئیں۔ بھینسہ ٹاؤن پولیس کی جانب سے ہیلمٹ شعور بیداری موٹر سیکل ریالی شہر میںنکالی جو شہر کے مختلف راستوں و چوراہوں سے گذرتے ہوئے شعور بیدار کرتے ہوئے دیکھی گئی جس میں ٹاؤن پولیس سرکل انسپکٹر اے رگھو، سب انسپکٹران عبدالنظیر، اے تروپتی، پونم چندر کے علاوہ اسسٹنٹ سب انسپکٹران محمد غوث اور عبدالسلیم و دیگر پولیس جوان موجود تھے۔ جبکہ بھینسہ رورل پولیس کی جانب سے ہیلمٹ شعور بیدار ریالی رورل پولیس اسٹیشن سے موضع وانل باڑ اور واپس رورل پولیس اسٹیشن پر اختتام عمل میں آیا جو قومی شاہراہ 61 نرمل، بھینسہ شاہراہ سے گذرتی ہوئی دیکھی گئی جس میں رورل سرکل انسپکٹر کے ونود ، سب انسپکٹر چندر شیکھر اور سیاسی قائدین سولنکی بھیم راؤ، پنڈت پٹیل اور دیگر کے علاوہ نوجوان افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔