بھینسہ میں پولیس کا فلیگ مارچ

بھینسہ۔ یکم نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں مرکزی بارڈر سکیورٹی فورس ٹیم کا فلیگ مارچ زیرصدارت بھینسہ ڈی ایس پی پی راجیش عمل میں آیا۔ فلیگ مارچ سے قبل ڈی ایس پی پی راجیش نے آئی بی گیسٹ ہاؤز میں میڈیا کو بتایا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مرکزی بارڈر سکیورٹی فورسیس جو ریاست راجستھان میں اپنی خدمات انجام دینے والے ہیں۔ BSF ٹیم کے کمانڈر اروند ہے جن کی قیادت میں بی ایس ایف جوانوں کو ضلع نرمل میں متعین کیا گیا ہے تاکہ اسمبلی انتخابات کا خوشگوار ماحول میں پرامن طریقہ سے انعقاد عمل میں لایا جاسکے۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ کسی بھی ناگہانی ہنگامی صورتحال میں بی ایس ایف ٹیم کو بھینسہ طلب کرتے ہوئے خدمات حاصل کی جائے گی۔ بعدازاں شہر کے آئی بی گیسٹ ہاوز سے بی ایس ایف کا فلیگ مارچ نکالا گیا جو شہر کے بس اسٹانڈ، ٹیپو سلطان چوک، مولانا آزاد چوک، کپڑا مارکٹ، مارکٹ علاقہ، ڈی ایس پی دفتر سے ہوئے سرینواس، رورل سرکل انسپکٹر پروین کمار، سب انسپکٹر ملن پونم چندر رورل اور تروپتی وشنو پرکاش، اے ایس آئی، محمد غوث ماروتی اور دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ ڈی ایس پی بھینسہ بی راجیش کے مطابق بی ایس ایف نرمل ضلع مستقر پر انتخابات گذرنے تک تعینات رہے گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر فورس کو بھینسہ طلب کیا جائے گا۔