بھینسہ ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بھینسہ گورنمنٹ ڈگری کالج پرنسپل رگھوناتھ نے بتایا کہ بھینسہ شہر کے گورنمنٹ گوپال راؤ ڈگری کالج میں جاریہ سال سے آغاز ہوئے اردو میڈیم اور انگریزی میڈیم کورسیس کے لیے کنٹراکٹ ( عارضی ) لکچررس کے لیے اعلامیہ جاری کرنے پر کئی امیدواروں نے درخواست داخل کی ہے جس کے پیش نظر اردو اور انگریزی میڈیم کورسیس کے لیے درخواست داخل کردہ امیدواروں کے لیے انٹرویو اور ڈیمو کا انعقاد 5 مارچ کو گورنمنٹ لاگری کالج میں عمل میں لایا جارہا ہے اور انٹرویو اور ڈیمو میں منتخب امیدواروں کو عارضی ( کنٹراکٹ ) لکچررس کی حیثیت سے تقرر کیا جائے گا ۔ انہوں نے درخواست گزار امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ 5 مارچ کو صبح 10 بجے سے منعقدہ انٹرویو اور ڈیمو میں اپنی درخواست کاپی کے علاوہ تعلیمی اسنادات کے زیراکس کاپی معہ گزیٹیڈ آفیسر دستخط کے انٹرویو میں وقت پر شرکت کریں جہاں پر ڈگری کالج پرنسپل کے علاوہ عہدیداران اور ماہرین مضمون انٹرویو اور ڈیمو لیں گے ۔۔