بھینسہ میں دو سارقین گرفتار

بھینسہ۔ 28 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے آدتیہ نرسنگ ہوم میں 18 مارچ کو پیش آئے چار سیل فون سرقہ کے واقعہ کے معمہ کو بھینسہ پولیس نے حل کرتے ہوئے اس معمہ میں ملوث دو سارقین کو میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر ٹاون سرکل انسپکٹر وی سرینواس نے بتایا کہ شہر کے آدتیہ نرسنگ ہوم میں 18 مارچ کو چار سیل فونوں کے سرقہ کی واردات پیش آئی جس پر مذکورہ نرسنگ ہوم کے ملازم راملو کی جانب سے شکایت درج کی گئی جس پر بھینسہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سارقین کی شناخت کرلی جو بھینسہ شہر کے افضل اور صلاح الدین ہے اور ان کے قبضہ سے چار سیل فونوں کو حاصل کرتے ہوئے سرقہ کا مقدمہ درج کیا گیا اور آج عدالتی تحویل میں پیش کردیا۔ ٹاؤن سرکل انسپکٹر سرینواس نے اس معمہ کی یکسوئی پر ٹاؤن کی ایس آئی راجننا اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔ اس پریس کانفرنس کے دوران ٹاؤن ایس آئی راجننا کے علاوہ پولیس جوانوں میں شنکر راما راؤ اور دیگر موجود تھے۔