بھینسہ میں جشن تعلیم پروگرام کا انعقاد

رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی کا خطاب
مد ہول /22 جون ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )حلقہ اسمبلی مد ہول کی ترقی میری زند گی کا عین مقصد ہے جس کیلئے میں اپو زیشن میں رہتے ہوئے بھی حکو مت سے مو ثر نمائند گی کر تے ہوئے حلقہ مدہول کو ترقی کی راہ پر لا ونگا اور ہر ممکن اقدمات کیلئے حکو مت سے بھر پور نمائندگی کی جائے گی اس بات ان خیالات کا اظہار مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مد ہول نے آج بھینسہ ہائی اسکول میں منعقد جشن تعلیم پروگرام سے مخا طب کر تے ہوئے کہاکہ آنجہانی پروفیسر جے شنکر کو خراج عقیدت پیش کر نے کے ضمن میں اس تقریب کا انعقاد عمل میں لا یا گیا تھا پروفیسر جے شنکر نے تلنگانہ عوام میں شعور بیدار کیا اور تشکیل تلنگانہ کے بعد خو شحال ریاست کے خواب کی تعبیر کیلئے وہ اپنی آخری سانس تک جد وجہد کر تے رہے انہی کی کا وشوں کی نتیجہ میں علا قہ کی عوام میں شعور بیدار ہو اعوام نے تلنگانہ کیلئے جدوجہد میں شامل ہوئے اور علحدہ ریاست تلنگانہ کو یقینی بنایا انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ سب مل کر ایک ایسا تلنگانہ بنا ئنگے جس کاخواب پر وفیسر نے دیکھا تھا انہوں نے طلباء کو تلقین کر تے ہوئے کہاکہ تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے بڑے بڑے انقلاب رونما ہو تے ہیں حکو مت کی جا نب سے مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہے تا کہ تعلیم میں کوئی روکاوٹ پیدا نہ ہو سکے تعلیم سب کیلئے ہو نی چا ہئے اور جسمانی معزورین بھی سماج کا حصہ ہو تے ہیں اور ایسے سماج میں یکساں موقع فراہم ہو نے چا ہئے تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہو تا ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ مدہول میں تعلیم کے ما حول کو پر وان چڑ ھا نے کیلئے ہر ممکن کو شش کی جائے گی اور حلقہ مد ہول کے تمام مدارس کو فنڈس کی منظوری عمل میں لائی جائے گی اس مو قع پر منڈل ایجو کیشنل آفیسر دیا نند ، ہائی اسکول پرنسپل نور الدین ، جناب سید آصف الدین صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا بھینسہ کے علاوہ دیگر اسا تذہ و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔