بھینسہ میں تور کی خریدی مرکز کا افتتاح

بھینسہ ۔ یکم جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے اگریکلچر مارکٹ کمیٹی یارڈ میں مرکزی سطح کی فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے تحت تور کی خریدی کے لئے مرکز کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر بھاسکر راؤ ایریا منیجر ایف سی آئی اور بنسی لال بھینسہ زرعی مارکٹ سکریٹری نے بتایا کہ ایف سی آئی کے تور کو 8075 روپئے فی کنٹل کے حساب سے خریدا جارہا ہے جس سے کسانوں کو کافی فائدہ حاصل ہوگا اور دیگر خانگی اداروں اور تاجروں کی قیمت سے زیادہ قیمت حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان اپنی محنت کے مطابق مزدوری حاصل کرنے کیلئے سرکاری اداروں پر ہی اپنی کٹوائی کی گئی فصلوں کو فروخت کریں تاکہ کسانوں کو مناسب قیمت حاصل ہوسکے۔ اس موقع پر ایم شنکر کوالٹی کنٹرول منیجر، سرینواس راو کے علاوہ بھیم راؤ سولنکی کسان اور دیگر کسان موجود تھے۔