بھینسہ۔/31ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ بیڑی اور سگار مزدوروں کی جانب سے تحصیل آفس احاطہ میں دھرنا منظم کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں ایک لاکھ سے زائد افراد بیڑی بناتے ہوئے زندگی گذاررہے ہیں جن میں 90فیصد خواتین شامل ہیں جو کہ غیر تعلیم یافتہ ہیں۔ حکومت بیڑی مزدوروں کی جانب سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے ہر ماہ 1000 روپئے جاری کرے جو ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور کے دوران وعدہ کیا تھا اس وعدہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس ضمن میں جی او جاری کیا جائے۔ سی آئی ٹی یو کی جانب سے غریب مزدوروں کے حق کیلئے کئی مرتبہ احتجاج کرنے کے باوجود حکومت اس جانب غیر سنجیدہ ہے۔ حکومت جلد سے جلد جی او 41 منظور کرتے ہوئے بیڑی مزدوروں کو تمام تر سہولیات میسر کرنے کا سی آئی ٹی یو کی جانب سے مطالبہ کیا گیا۔اس ضمن میں ڈپٹی تحصیلدار اعجاز احمد خان کو سی آئی ٹی یو اور تمام بیڑی مزدوروں نے تحریری یادداشت پیش کی ۔ اس موقع پر مہیش بابو سی آئی ٹی یو ڈیویژنل صدر اور ساجد بیگ منڈل سکریٹری کے علاوہ سینکڑوں بیڑی اور سگار مزدور موجود تھے۔