بھینسہ میں آنجہانی جی گڈنا کی برسی تقریب کا انعقاد

بھینسہ /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر میں موجود رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کی قیامگاہ پر ان کے والد آنجہانی سابقہ ریاستی وزیر جی گڈنا کی 11 ویں برسی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں ٹی آر ایس اور کانگریس پارٹی کے مقامی قائدین نے شرکت کرتے ہوئے آنجہانی جی گڈنا کی تصویر پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی اور ڈگمبر راؤ مہاشٹی وار سابقہ صدرنشین بلدیہ بھینسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی گڈنا نے اپنے وقتیہ اقتدار میں تعلقہ مدہول کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کافی محنت و جستجو سے ترقی کی جانب گامزن کروایا ۔ بعد ازاں بھنیسہ سرکاری دواخانہ میں مریضوں میں پھل تقسیم کئے گئے اور آنجہانی جی گڈنا کے آبائی مقام موضع دیگاؤں میں موجود جی گڈنا کے مجسمہ پر پھول مالا ڈالی گئی ۔ اس موقع پر ولاس گادیوار ، نمائندہ رکن بلدیہ مرلی گوڑ ، بھینسہ ٹاون ٹی آر ایس صدر ٹی سرینواس بھینسہ ٹاون اقلیتی صدر شیخ منیر قریشی ، ٹاون یوتھ صدر ایم اے وساع رسول ، نمائندے ایم پی پی بھینسہ این راجیشور ، مدہول ، سابقہ سرپنچ افروز خان کے علاوہ رشید قریشی ، محمد عزیز قریشی ،عبدالاحد ، بھینسہ ٹاون ٹی آر ایس نائب صدر محمد فاروق سابقہ رکن بلدیہ محمد سراج احمد خان ، قاسم بھنڈاری اور ٹی آر ایس کے کارکنوں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔