بھینسہ ۔ 9 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ ٹرانسپورٹ آر اینڈ بی پرنسپال سکریٹری ( حیدرآباد ) سنیل شرما نے بھینسہ ڈیویژن کا دورہ کرتے ہوئے بھینسہ ڈیویژن میں جاری محکمہ آر اینڈ بی کے تحت کاموں کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ محکمہ آر اینڈ بی کے عہدیداران ایس سی راجہ ریڈی ، ای ای رمیش اور بھینسہ ڈی ای رویندر ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔ بعدازاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آر اینڈ بی کے تحت آنے والے تمام شاہراہوں اور بریجوں کے کاموں کو مکمل کرتے ہوئے جلد از جلد عوام کی سہولیات کے مطابق بنایا جائیگا ۔ آخر میں انہوں نے متعلقہ آر اینڈ بی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ بھینسہ ڈیویژن میں جاری آر اینڈ بی کاموں کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچایا جائے اور اس پر خصوصی توجہ دی جائے ۔