بھینسہ۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر اور اطراف واکناف میں روشنیوں کے تہوار دیوالی کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ شہر کے مختلف محلہ جات میں اکثریتی طبقہ کے معصوم بچے ، نوجوان طبقہ اور معمر مرد و خواتین نے دیوالی تہوار کے موقع پر پٹاخے جلاتے ہوئے خوشیوں میں مصروف دیکھے گئے جبکہ شہر کے سیاسی قائدین کی قیاماہوں جن میں نارائن راؤ پٹیل سابق رکن اسمبلی کی قیامگاہ کسلا جینگ فیکٹری، راما راؤ پٹیل کانگریس پی سی سی ممبر کی قیامگاہ ایس ایس جینگ فیکٹری ، موہن راؤ پٹیل کانگریس قائد کی قیامگاہ داربجی جیننگ فیکٹری میں طعام کا نظم رکھتے ہوئے شہر کے ہندو مسلم سیاسی و سماجی قائدین کو مدعو کیا گیا تھا جس پر شہر کے ہندو مسلم طبقہ کے ذمہ داران نے شرکت کرتے ہوئے مذکورہ قائدین کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔ علاوہ ازیں شہر کے گاندھی گنج میں واقع سنجیو ریڈی کے دفتر پر ٹی آر ایس نامزد امیدوار جی وٹھل ریڈی سابق رکن اسمبلی کے علاوہ ٹی آر ایس کارکنان جی مرلی گوڑ نمائندہ صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی و دیگر نے شرکت کرتے ہوئے دیوالی کی مبارکباد پیش کی جبکہ شہر کے بزرگ سیاسی قائد و سابق صدر نشین بلدیہ مہاشٹی وار ڈگمبر کی قیامگاہ پہنچ کر شہر کے مختلف ہندو مسلم طبقہ کے افراد نے دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔ جہاں پر رمیش مہاشٹی وار و دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ بھینسہ میں دیوالی تہوار کے موقع پر ہندو طبقہ کی مسلم افراد و مسلم سیاسی قائدین نے قیامگاہوں پر پہنچ کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپسی اتحاد اور قومی یکجہتی کا ثبوت پیش کیا جو بھینسہ جیسے حساس علاقہ کی ترقی اور گنگا جمنی تہذیب کیلئے خوش آئند بات ہے۔