محبوب نگر۔/30مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایمسیٹ 2005ء میں بھویتا جونیر کالج محبوب نگر کے طلباء نے میڈیسن میں اپنا شاندار مظاہرہ کیا۔ عائشہ ملیحہ نداء نے 132 مارکس حاصل کرکے 1533واں رینک حاصل کیا۔ ان کے علاوہ نکیتا نے 123مارکس حاصل کرکے 3079 واں رینک حاصل کیا جبکہ 5طلباء نے 100سے زائد مارکس حاصل کئے۔ مسٹر ودیا ساگر ڈائرکٹر کالج نے رینک حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہی وہ طلباء ہیں جنہوں نے ایس ایس سی میں 9.7 اور 9.3گریڈحاصل کیا تھا۔ اس موقع پر پرنسپل پربھاکر، وجئے کمار، کرشنا پگاڈے، راجندر پرساد نے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔