نئی دہلی ۔ 10 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ایم پی شتروگھن سنہا نے پارٹی سینئر لیڈر کیلاش وجئے ورگیا کے ’’کتے‘‘ سے تقابل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ ’’ہاتھی چلے بہار، …بھونکے ہزار‘‘… شتروگھن سنہا نے کہا کہ لوگ مجھ سے وجئے ورگیا کے ریمارک پر ردعمل پوچھ رہے ہیں اور میرا جواب یہی ہے کہ’’ہاتھی چلے بہار، …بھونکے ہزار‘‘۔