حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ بھوانی نگر میں ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی ۔ بھوانی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ ریشما بیگم جو مراد محل علاقہ کے ساکن محمد عتیق کی بیوی تھی ۔ 22 مارچ کے دن یہ خاتون اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی پولیس کے مطابق ریشما بیگم علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔