نئی دہلی 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے آج 1993 کے دہلی بم دھماکہ مقدمہ کے مجرم بھلر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی ۔ خالصستانی دہشت گرد دیویندر پال سنگھ بھلر کو عمر قید کی سزا اس بنیاد پر سنائی گئی کہ ان کی درخواست رحم کی یکسوئی میں تاخیر ہوگئی اور طبی بنیادوں پر سزائے موت کو سزائے عمر قید میں تبدیل کردیا گیا۔ چار ججس پر مشتمل بنچ نے جس کی قیادت چیف جسٹس پی ستا سیوم کررہے تھے بھلر کو سزائے عمر قید سنائی کیونکہ حکومت نے ان کی درخواست رحم کی یکسوئی میں غیر معمولی تاخیر کی ہے اس کے علاوہ ان کی صحت کی موجودہ حالت بھی درست نہیں ہے ۔ بھلر کی شریک حیات نو نیت کور کی درخواست کی یکسوئی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی بنچ نے اپنا فیصلہ سنایا ۔