واشنگٹن۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار یو کی بھامبری کے اے ٹی پی سٹی اوپن میں شاندار مظاہروں کا سلسلہ عالمی درجہ بندی میں 45 ویں مقام پر فائز جنوبی آفریقی کھلاڑی کیون انڈرسن کے خلاف کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ ہندوستانی کوالیفائر کھلاڑی نے کوارٹر فائنل مقابلے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے مطابق مظاہرہ کیا تاہم انہیں تین سیٹوں کے ایک اور مسابقتی مقابلہ میں 4-6، 6-4، 3-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ بھامبری کسی اے ٹی پی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اس سے قبل انہوں نے چینائی اوپن کے کوارٹر فائنل میں بھی رسائی حاصل کی تھی۔
برہم بوپنا کی اے آئی ٹی اے پر شدید تنقید
نئی دہلی۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پھر ایک مرتبہ ارجن ایوارڈ کی دوڑ سے باہر کئے جانے پر برہم ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا نے آج اے آئی ٹی اے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن نے ان کی نامزدگی ارباب مجاز کو روانہ نہیں کی جس پر آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن نے کہا کہ بوپنا ایوارڈ کیلئے ضروری شرائط کی تکمیل نہیں کر پارہے تھے۔