بھالکی میونسپل صدر و نائب صدر عہدہ پر بلا مقابلہ انتخاب

بیدر۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھالکی ٹاؤن میونسپلٹی کے صدر کی حیثیت سے مسٹر وشواناتھ لاڈمامورے اور نائب صدر کے عہدہ پر مسٹر سشیل کمار سوامی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ صدر کا عہدہ شیڈولڈ کاسٹ اور نائب صدر کا عہدہ بیاک ورڈ کلاس گروپ بی کیلئے مختص کیا گیا تھا۔ 23رکنی بھالکی بلدیہ میں 17ارکان کانگریس کو اکثریت ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے 6ارکان بلدیہ ہیں۔ چونکہ بھالکی بلدیہ میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہے اس لئے صدر اور نائب صدر عہدہ پر کانگریس کا قبضہ ہوا ہے۔ تحصیلدار بھالکی مسٹر بسواراج شٹی نے انتخابات کی نگرانی کی۔