بھاری بھرکم زیورات اور خواتین

بھاری بھرکم زیورات ویسے بھی مشرق کی خاص روایات اور زمانہ قدیم میں خواتین کی اولین پسند رہے ہیں۔ یوں بھی زیورات نسوانی حسن و زیبائش کا ایک بہترین انداز ہیں۔ اگر ان کو پہنتے وقت سلیقہ اختیار کیا جائے تو زیبائش کا یہ انداز مزید دلکش نظر آتا ہے۔

نئے نئے زیورات کے ڈیزائن مارکٹ میں متعارف ہوتے رہتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ آپ موجودہ ڈیزائنوں سے استفادہ کریں بلکہ آپ خود اپنی مرضی سے بھی ڈیزائن تیار کرواسکتی ہیں۔ اگر آپ بھاری بھرکم زیورات کی دلدادہ ہیں تو آپ پھر بھی زیورات بناتے وقت اپنے چہرے کی ساخت کا خاص خیال رکھیں۔ کیونکہ زیورات اپنے چہرے کی مناسبت سے پہننے چاہئے۔ اس کے علاوہ زیورات منتخب کرتے وقت کلر بیالنس کی گائیڈ لائن کو مدنظررکھنا بھی ضروری ہے۔ زیورات کسی بھی لباس کو آخری ٹچ دینے کیلئے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس لئے پہننے والی جلد کی قدرتی خوبصورتی کو بھی اُجاگر کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کا کلر گروپ کونسا ہے ہم آپ کو جیولری منتخب کرنے کے کچھ مشورے بھی دیتے ہیں۔ اگر آپ کا تعلق گرم رنگت والی جلد سے ہے تو آپ کیلئے سونے و تانبے یا پیتل کے زیورات موزوں رہیں گے۔اگر آپ ٹھنڈے رنگ والے گروپ سے تعلق رکھتی ہیں تو آپ کیلئے سفید رنگ کے زیورات مثلاًیاونٹ گولڈ بہترین ہے۔ زیورات کے استعمال میں سب سے اہم کان کے آویزے ہیں کیونکہ یہ دیکھنے والوں کو زیادہ متوجہ کرتے ہیں اور بنیادی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔