حیدرآباد /17 فروری ( سیاست نیوز ) بھائیوں کی جانب سے بدنامی سے دلبرداشتہ ایک بھائی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 48 سالہ وینکٹایا نے خودکشی کرلی ۔ یہ شخص پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا جو چودھری گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس کے بھائیوں نے علاقہ میں اسے بدنام کردیا تھا کہ وینکٹیا جادو ٹونا کرتا ہے اور اس سے بستی والے پورے پریشان تھے اور بستی والوں کی جانب سے اس شخص کے دائرہ تنگ کر رہے تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔