۔۔25-23 مارچ ، ملک میں زائد از 250 اسٹورس میں پیشکش
بگ بازار ملک میں زائد از 250 اسٹورس میں بگ بازار کے مفت شاپنگ ویک اینڈ کا اعلان کرتا ہے ۔ بگ بازار جو کہ فیوچر گروپ کی سرکردہ ہائپر مارکیٹ چین میں ایک ہے ۔ اس نے اعلان کیا ہے کہ 23 تا 25 مارچ 2018 سہ روزہ ’ مفت شاپنگ ویک اینڈ ‘ بالکل پہلی مرتبہ ہے جس میں گاہکوں کو 2000 روپئے کی خریداری کرنی ضروری ہے اور اس پر مکمل ویلیو پیاک یعنی 1000 مالیتی پارچہ کے ووچرس + گھریلو اور باورچی خانہ کے سامان کے ووچرس مالیتی 500 روپئے + مفت گروسری ( پنساری کے ) پراڈکٹس مالیتی 500 روپئے کے ذریعہ دیا جائے گا ۔ مزید ایک پیشکش یہ ہے کہ تمام نئے فیوچر ہے ( ای ۔ ویلیٹ ) استعمال کنندے 500 روپئے کی رقم واپسی پائیں گے اور یہ صرف 2000 روپئے اور زیادہ کی خریداری پر کا آمد ہے ۔ ’ فری شاپنگ ویک اینڈ ‘ پراڈکٹس کی وسیع رینج پر بہتر معاملتوں کی پیشکش کرے گا ۔ پراڈکٹس یعنی اسٹیپلس ، اغذیہ ، مسالے ، چائے ، مشروبات ، پارچہ جات ، فٹ ویر ، گھریلو دیکھ بھال کی مصنوعات ، گھریلو فیشن ، باورچی خانہ کی اشیاء اور مزید کئی اشیاء شامل ہیں ۔ اس مہم کے تعلق سے بتاتے ہوئے سدا شیونائک ، سی ای او ، بگ بازار نے کہا کہ بطور برانڈ بگ بازار ایک راحت بخش تجربہ ہے ۔ مفت شاپنگ ویک اینڈ کے تین روز ہمارے گاہکوں کو خریداری کے لیے مزید طاقت فراہم کریں گے اور دباؤ سے عاری خریداری کا لطف دیں گے ۔ گاہک مماثل قدر کی خریداری دو مرتبہ کرسکتے ہیں اور وہ پراڈکٹس کی ہماری وسیع رینج میں سے مزید خریداری کرسکتے ہیں اور خرچ کرسکتے ہیں ۔ ایسے گاہک جو اس مفت شاپنگ ویک اینڈ پیشکش کو گنوانا نہیں چاہتے وہ صرف 100 روپئے کا ٹکٹ خریدتے ہوئے قبل از بک کرواسکتے ہیں ۔ جسے مابعد خریداری تڑوایا جاسکتا ہے ۔ اب http://bit.ly/preBookFSW پر بک کروائیں ۔ علاوہ ازیں بگ بازار RuPay کے ساتھ شراکت داری رکھتا ہے تاکہ تمام ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈس خریداریوں پر 10 فیصد ڈسکاونٹ دراز کرے ۔۔