حیدرآباد 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) بچہ کی سالگرہ میں ناراض بیوی کی عدم شرکت سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ روی چاری نے سائنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ روی چاری پیشہ سے سنار اور اعظم پورہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 2 سال قبل اس کی شادی جیسونی سے ہوئی تھی اور ان کا ایک لڑکا ہے ۔ گھریلو تنازعات اور آپسی جھگڑوں کے بعد روی کی بیوی سات ماہ قبل اپنے مائیکے چلے گئی تھی ۔ گذشتہ دنوں روی کے بیٹے کی سالگرہ تھی اور وہ اپنے بچہ کی پہلی سالگرہ اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ منانا چاہتا تھا تاہم اس کی ناراض بیوی نے مائیکے سے آنے سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے سائنیٹ کا استعمال کرلیا ۔ پولیس چادر گھاٹ مصروف تحقیقات ہے ۔