بھینسہ۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر میں بچہ مزدوری کے تحت آپریشن مسکان کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں 8بچوں کو پکڑتے ہوئے بھینسہ ڈی ایس پی دفتر منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر بھینسہ ڈیویژن آپریشن مسکان انچارج آفیسر لوکیشورم سب انسپکٹر جے رمیش نے صحافیوں کو بتایا کہ بھینسہ ڈیویژن میں بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں اور کسی بھی شعبہ میں مزدوری کرنے والے بچوں اور سڑکوں پر گھومنے والے بچوں کو پکڑتے ہوئے انہیں تعلیم سے منسلک کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کیونکہ معصوم بچے ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور بچہ مزدوری ایک گناہ ہے جس کے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 8 بچوں کو پکڑا گیا ہے اور ا ن کے والدین کو طلب کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی جارہی ہے۔